پاکستان

پاکستان کو آئی ایم ایف 1.5 ڈالر کا نیا قرضہ کب دے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو 1.5 ڈالر کا نیا قرضہ کب دے گا؟ یہ قرضہ کس مقصد کے لئے دیا جائے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.5 ڈالر کے نئے رعایتی قرض کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ نیا قرض پروگرام موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے تدارک کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے حالیہ ملاقات میں بات چیت ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا وفد نئے موسمیاتی تبدیلی قرض پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مارچ کے اوائل میں ہی آئی ایم ایف کا ایک اقتصادی جائزہ مشن پاکستان آئیگا، وفد کے پاکستانی حکام سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو 2 سال پہلے موسمیاتی تبدیلیوں سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے میں مدد کریگا، آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button