پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا اہم دورہ ، کیا تبدیلیاں کی جائیں گئیں؟

اجلاس میںکئی سالوں بعد تاریخ میں پہلی بار نیشنل پولیس اکیڈمی کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کا پلان پیش کیا گیا۔این پی اے کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز )وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، کمیٹی روم میں اکیڈمی کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کو نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پلان کے بارے بریفنگ دی گئی۔کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے این پی اے کی تنظیم نو کے ماسٹر پلان کے بارے بریفنگ دی۔اجلاس میںکئی سالوں بعد تاریخ میں پہلی بار نیشنل پولیس اکیڈمی کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کا پلان پیش کیا گیا۔ نیشنل پولیس اکیڈمی کو ملٹری اکیڈمی کاکول کی طرز پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، انڈور اور آوٹ ڈور فائرنگ رینج بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریڈ گراؤنڈ کو بڑا اور خوبصورت بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پلان پر مرحلہ وار عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس اکیڈمی میں ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول بھی بنے گا۔انھوں نے کہا کہ انڈرٹریننگ افسران کیلئے رہائشی بلاک کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ ان نے کہا کہ ہمارا مقصد این پی اے کو ایک بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنانا ہے، جہاں بیرون ملک سے بھی افسران تربیت کیلئے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button