پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کا اپنے کاروبار کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اور اسیکم کا افتتاح

وزیر اعلی مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے، آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے

لاہور(کھوج نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں آمدہوئی۔وزیر اعلی مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس کے چیک اور آسان کاروبار کارڈ تقسیم کیے۔وزیر پنجاب کوآسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی۔اس مو قع پر وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسان کاروبار فنانس کے تحت 10لاکھ سے تین کروڑ تک قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔آسان کاروبار کے تحت قرض کی ادائیگی آسان قسطوں میں کی جائے گی۔اس کے یہ بھی بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے والوں کو سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔آسان کاروبار فنانس کے تحت 36 -ارب کے قرضے دئیے جائیں گے ۔آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 48-ارب روپے کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں ۔ بریفنگ میںبتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے کیلئے گھر بیٹھے پورٹل akc.punjab.gov.pkپر اپلائی کیا جاسکتا ہے ۔اس سیکم میں پنجاب کے21 سال سے 57 سال تک کے شہری قرض کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔

وزیر اعلی نے آسان کاروبار کے تحت ملنے والے افراد میں چیک تقسیم کیے جس میںفیصل آباد کے محمد آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کے لئے تین کروڑ قرض کا چیک ملا۔راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاؤس کے لئے تین کروڑ قرض کا چیک ملا ،اس کے علاوہ لاہور کے محمد ارشد کو سپورٹس ایکسپورٹ کے لئے تین کروڑ قرض کا چیک دیا گیا ۔ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کے لئے 50-لاکھ روپے قرض کا چیک ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button