آفاق احمد کی پھر گرفتاری مگر کیوں؟ اندر کی بات سامنے آگئی
پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی: وکلاء

کراچی (کھوج نیوز) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے اس کی بڑی وجہ کیا تھی؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ڈمپرنذرآتش کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔