پاکستان

گورنر پنجاب کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد

گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ لاہور آمد،شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

لاہور (کھوج نیوز ) گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ لاہور آمدہوئی۔ جہاں انھوں ن شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیاں لازوال ہیں۔ ملک کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں، جن پر پوری قوم کو ناز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ حسان اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button