پاکستان

مصطفی عامر کیس، ملزم شیراز کے اہم انکشافات، نئی بحث شروع

جب وہ ارمغان کے گھر پہنچا تو مصطفی وہاں پہلے سے موجود تھا، ان دونوں کے درمیان نیو ایئر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا اور اس حوالے سے ارمغان بہت ناراض تھا: ملزم

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کیس میں ملزم شیراز نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے ہیں جس کے بعد نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شیراز نے انکشاف کیا کہ جب وہ ارمغان کے گھر پہنچا تو مصطفی وہاں پہلے سے موجود تھا، ان دونوں کے درمیان نیو ایئر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا اور اس حوالے سے ارمغان بہت ناراض تھا۔ اس نے بتایاکہ منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے پہلے مصطفی پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا جس کے باعث مصطفی کے دونوں گھٹنے اور بازو بری طرح زخمی ہوئے اور ان سے خون بہنے لگا، اس کے بعد مصطفی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسی کی گاڑی کی ڈگی میں بند کردیا گیا۔

شیراز کا دعویٰ ہے کہ اس نے ارمغان کو مصطفی کے قتل سے باز رکھنے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں مانا، وہ مسلح تھا اور اسے بھی مار سکتا تھا۔ شیراز کے مطابق ارمغان ایک مالدار گھرانے کا لڑکا ہے اور اسے ڈر تھا کہ اگر اس نے پولیس کو اطلاع دی تو اسے کسی جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا جائے گا۔ شیراز کا کہنا ہے کہ بدترین تشدد کے باوجود مصطفی زندہ تھا اور اگر اسے اسپتال لے جایا جاتا تو وہ بچ جاتا مگر ارمغان اسے حب لے گیا جہاں اسے گاڑی سمیت جلادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button