پاکستان

سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز، اسپتال منتقل

اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے: ترجمان پاکستان تحریک انصاف

لاہور(کھوج نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنماء اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انتہائی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق اعجاز چوہدری کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ہے جس کے بعد ان کی حالت اب پہلے سے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button