عمران خان کے خطوط کے حوالے سے سلمان اکرام راجا کا بڑا انکشاف
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے

کراچی(کھوج نیوز)کراچی میں مزار قائد کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط جہاں بھیجے تھے، وہاں پہنچ گئے ہیں اور پڑھ بھی لیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کا خط لکھنا این آر او مانگنا نہیں، وہ اپنے لیے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، بانی چیئرمین نے کہہ دیا کہ میں جیل سے باہر آنے والا آخری آدمی ہوں گا۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اقتدار کا لالچ نہیں، فی الحال صرف ان جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، جو حکومت سے باہر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے ہمیں 22 سیٹیں دیں جو چھین لی گئیں، ہم سندھ کے پانی کے مسئلہ پر عوام کے ساتھ ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، قائد کے نظریہ کو آج بھول گئے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا، قائد نے کہا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا بول بالا ہوگا، ہم قائداعظم کے نظریہ کی سیاست کرتے ہیں۔



