پاکستان
رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئیگا؟ سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی
نیا چاند28 فروری2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی: سپارکو

اسلام آباد(کھوج نیوز) رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپیس اینڈ ایرایٹما سفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کر دی جس کے بعد عوام نے ماہ رمضان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپارکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025ء سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق نیا چاند28 فروری2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا، 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ ترجمان کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔