پاکستان

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کس کی نعش برآمد ہوئی؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے کس کی نعش برآمد ہوئی؟ چونکا دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا، ڈیرے کے ایک کمرے سے تقریبا 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملنے پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی مگر اس شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button