پاکستان

عمران خان خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن پر آگ بگولہ، بڑا بیان داغ دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کردی

پشاور (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن کی خبروں اور وزراء کی کارکردگی پر آگ بگولہ ، بڑا بیان داغ کر حکومت میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔ احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام وزرا،مشیر اور معاونین کمیٹی کیسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز اور ان کیاستعمال سے متعلق معلومات دیں گے، یہ عمل مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button