پاکستان

عمران خان کی ٹرمپ سے امیدیں اور عاصم منیر کی طرف جھکائو، بڑا پینڈورہ باکس کھل گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد ' پاکستان کے مستقبل کا انحصار جمہوریت کے تحفظ پر ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے: عمران خان

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر ٹرمپ سے امیدیں لگا لی ہیں اور دوسری طرف عاصم منیر کی طرف جھکائو، بڑا پینڈورہ باکس کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیل میں موجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا آرٹیکل ایک بار پھر امریکی میگزین میں شائع ہوا ہے ۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لکھا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن اس کے بدلے مجھے نظر بندی کی پیشکش کی گئی، جو میں نے مسترد کر دی۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار جمہوریت کے تحفظ پر ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، میرے خلاف سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات کا مقصد مجھے خاموش کرانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button