پاکستان
پی ٹی آئی کا ایک اورپروپیگنڈابے نقاب: سینئر صحافی آف ائیر نہیں، بلکہ علالت کے باعث رخصت پرگئے
سینئر صحافی طلعت حسین اپنی بیماری کی وجہ سے رخصت پر گئے ہیں ،جو جلد اپنی صحافتی سر گرمیاں شروع کریں گے

لاہور (کھو ج نیوز )مشہور اور سینئر صحافی طلعت حسین، جو اپنے طویل اور کامیاب صحافتی کیرئیر میں کئی نامور چینلز کا حصہ رہے ہیں، ان دنوں ایک بیماری کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کرتے ہوئے بیماری کی تفصیلات بیان کرنا مناسب نہیں، مگر وہ اپنی صحت کی بحالی کے لیے عارضی رخصت پر ہیں۔
پی ٹی آئی سے منسلک بعض عناصر نے ان کے ٹی وی سے غائب ہونے کو حکومتی دبا ؤیا پابندی سے جوڑنے کی کوشش کی، جو سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ طلعت حسین جلد ہی اپنی صحافتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے اور ناظرین کو اپنے تجزیے اور تبصرے پہلے کی طرح فراہم کریں گے ۔