پاکستان

گورنر پنجاب کی کورین وفد سے ملاقات ،گورنر کی وفد کو بڑی پیشکش

گورنر پنجاب سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد کی ملاقات ہوئی،کورین وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

لاہور(کھو ج نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد کی حبیب گیلانی کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔حبیب گیلانی نے گورنر پنجاب کو کورین بزنس مین وفد کے دورے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب نے کورین وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گوشت کی امپورٹ اور زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔گورنر پنجاب سردار سیلم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button