پاکستان
سٹاک ایکسچینج میں آج کا دن کیسا رہا؟ تفصیل سامنے آگئی

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کا دن کیسا رہا ؟ 100 انڈیکس میں کمی آئی یا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیںجو سب کیلئے حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1264 پواینٹس کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1762 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 22.88 کروڑ شییرز کے سودے 11.88 ارب روپے میں طے ہویے جبکہ مارکیٹ کیپٹلایزیشن 140 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 840 ارب روپے ہے۔