پاکستان

عمران خان ایک پراسرار بیماری کا شکار، پرستار ماتم بچھا بیٹھے

عمران خان ایک غیرمعمولی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان کے چاہنے والوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیرِاعظم عمران خان ایک غیرمعمولی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کے باعث ان کے چاہنے والوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، عمران خان کو ٹنیٹس (Tinnitus) نامی بیماری کی علامات محسوس ہو رہی ہیں، جو کانوں میں مستقل شور یا سیٹی جیسی آواز سنائی دینے کا باعث بنتی ہے۔

اس حوالے سے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا، جن میں ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر علی عارف، اور ڈاکٹر عمر شامل ہیں۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو مزید جانچنے کے لیے ایک خصوصی خون کا ٹیسٹ تجویز کیا ہے۔

یہ بیماری عام طور پر دباؤ، ذہنی تناؤ، یا کسی اندرونی جسمانی مسئلے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔ عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق، وہ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ کی شکایت کر رہے تھے۔عوام اور پارٹی کارکنان ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے مکمل چیک اپ کے بعد حتمی تشخیص کرے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظارکیاجارہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button