گنڈا پور کو ہٹاؤ، مولانا ڈٹ گئے

پشاور(کھوج نیوز)خیبرپختونخوا میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور جے یو آئی(ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد مولانا نے واضح طور پر گنڈا پور کو ہٹانے کی شرط رکھ دی ہے۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی کے اندرونی حلقے اس مطالبے پر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ پارٹی کا موقف ہے کہ اگر گنڈا پور کو ہٹایا جاتا ہے تو اسٹیبلشمنٹ انہیں نیا وزیر اعلی بنانے میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے، جس سے ان کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم، معاملے کو سلجھانے کے لیے یہ تجویز دی جا رہی ہے کہ گنڈا پور معذرت کر لیں اور آئندہ ایسے رویے سے گریز کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے کچھ شرائط بھی رکھ دی ہیں۔ ان شرائط پر دونوں فریقوں کے درمیان مشاورت جاری ہے، اور سیاسی منظرنامہ مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے ۔