پاکستان

امریکی ترجمان سے سخت سوالات کرنے والے صحافی جلیل آفریدی کون ہیں؟

جلیل آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ امریکہ میں مقیم ایک تجربہ کار صحافی ہیں

لاہور(کھوج نیوز )واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی جلیل آفریدی نے سخت سوالات کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا نام زیر بحث ہے۔جلیل آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ امریکہ میں مقیم ایک تجربہ کار صحافی ہیں۔ وہ ایک معروف میڈیا ہاؤس سے وابستہ ہیں اور ان کے سوالات اکثر پاکستانی سیاست اور خارجہ پالیسی سے متعلق ہوتے ہیں۔

انہیں پاکستان تحریک انصاف کا حمایتی بھی سمجھا جاتا ہے، اور وہ سوشل میڈیا پر کھل کر اس جماعت کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ مختلف مواقع پر وہ پی ٹی آئی سے متعلق سوالات اٹھاتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی سیاسی وابستگی پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔

حالیہ پریس بریفنگ میں جلیل آفریدی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے پاکستان میں انسانی حقوق اور سیاسی صورتِ حال کے حوالے سے سوالات کیے، جن پر ترجمان نے محتاط جوابات دیے۔ ان کے یہ سوالات سوشل میڈیاپروائر ل ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button