پاکستان

امریکی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کے ساتھ، آرمی چیف کے دورے پر اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(کھوج نیوز )پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جلد امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ اس دورے میں افغانستان کی صورتحال، داعش کے خلاف جنگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ، داعش کے خلاف پاکستان کے کردار کو اہم سمجھتا ہے اور اس تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ملاقاتوں میں اس حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس دورے کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے امکانات بھی روشن ہیں۔ امریکی حکام پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے IMF سے بھی مزید سرمایہ کاری اور مالی معاونت کی سفارش کریں گے، جو پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اسٹیبلشمنٹ اس وقت پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امریکی حکام نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پاکستان کے لیے سازگار پالیسی اپنانے پر مائل کیا ہے۔

یہ دورہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر امریکہ نے سیکیورٹی اور معاشی تعاون کے وعدے پورے کیے تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف خطے کے امن پر پڑیں گے بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس حوالے سے حتمی نتائج آنے والے دنوں میںواضح ہوںگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button