وزیر اعلی مریم نواز کی اسلام آباد میں بھی گونج
وزیر اعلی پنجاب اس وقت دیگر صوبوں کے متعلق پنجاب میں سب سے زیادہ متحرک نظر آرہی ہیں اور اپنے فیصلوں میں میرٹ کو بھی ترجیح دے رہی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)مختلف تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں سب سے زیادہ متحرک نظر آ رہی ہیں۔ وہ نہ صرف دن رات انتھک محنت کر رہی ہیں بلکہ اپنے فیصلوں میں میرٹ کو بھی ترجیح دے رہی ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق مریم نواز بیوروکریسی اور اپنی ٹیم کو بھی بھرپور انداز میں متحرک رکھے ہوئے ہیں اور انہیں ٹف ٹائم دے رہی ہیں تاکہ حکومتی امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ پنجاب کی ترقی کے لیے وہ مسلسل اہم فیصلے کر رہی ہیں، جس کے اثرات اب اسلام آباد میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مریم نواز نے کئی بڑے اقدامات کیے ہیں، جن میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے نمایاں ہیں۔ ان کوششوں کے باعث نہ صرف پنجاب میں عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے بلکہ وفاقی سطح پر بھی ان کے اقدامات زیر بحث ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز اسی رفتار سے کام کرتی رہیں تو آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کو پنجاب میں مزید تقویت مل سکتی ہے۔ ان کی قیادت میں صوبے میں ایک نئی طرزِ حکمرانی سامنے آ رہی ہے، جو شفافیت، میرٹ اور عملی اقدامات پر مبنی ہے۔