پاکستان

خواتین کا عالمی دن، مگر ظلم برقرار،فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی پر بیوی پر تشدد کا الزام

مشہور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی پر ان کی اہلیہ حمیرا بھٹی نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھی ظلم و جبر کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں۔ مشہور فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی پر ان کی اہلیہ حمیرا بھٹی نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔حمیرا بھٹی کے مطابق، ان کے شوہر نہ صرف شراب نوشی کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے بلکہ انہیں گھر میں قید بھی رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محمود بھٹی نے ان کا کھانا پینا بند کر دیا اور دوسری عورتوں کو گھر لانے کے باوجود ان کے اعتراض پر ان پر جسمانی تشدد کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں فرانس سے واپس بھیجا جا رہا تھا تو دھمکی دی گئی کہ اگر کسی سے بات کی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گی اور نوکری سے بھی نکال دی جا گی۔

حمیرا بھٹی نے ان تمام مظالم کے خلاف باقاعدہ قانونی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور عدالت میں کیس دائر کر دیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ معاشرے میں عورتوں کے حقوق کے دعوے تو کیے جاتے ہیں، مگر حقیقت میں انہیں تشدد اور جبر کا سامناکرناپڑتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button