پاکستان

صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کب کریں گے ؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف زرداری کل پارلیمنٹ (ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button