پاکستان

آئی ایم ایف کی اگلی قسط کے لیے مزید کڑی شرائط

اسلام آباد(کھوج نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کو اگلی قسط دینے کے لیے مزید شرائط رکھ دیں ۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے قرض کی اگلی قسط کیلئے مزید کڑی شرائط رکھ دیں۔ بجلی پر 2 روپے 80 پیسے سرچارج لگانے کامطالبہ کردیا۔ پیٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے پر زور دیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی۔ حکومت نے بجلی پر اضافی سرچارج کے سوا دیگر ٹیکسوں کی مخالفت کردی۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے ۔ پیر سے پالیسی سطح کی بات چیت میں بجٹ اہداف پرمشاورت ہوگی۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی 12 فیصد ہدف کے مقابلے 7 فیصد رہے گی ۔ جی ڈی پی گروتھ ساڑھے 4 فیصد تک جاسکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے تین سال پیٹرولیم لیوی میں سالانہ 3 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ نئی پانچ سالہ انرجی وہیکلز پالیسی پر بھی کام جاری ہے، پیر سے پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی اہداف پر بھی مشاورت بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button