پاکستان

وزیر اعظم سعودی عرب کا دورہ کب کریں گے ؟اور اس دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟

وزیراعظم شہباز شریف اپنے اعلی حکومتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا آغاز بدھ کو ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اپنے اعلی حکومتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کرنے جا رہے ہیں، جس کا آغاز بدھ کو ہوگا۔ اس دورے میںوزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، دیگر اہم وفاقی وزرا اور حکام بھی شامل ہوں گے۔یہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جہاں پاک سعودی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی، خاص طور پر تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر مشاورت ہوگی۔دورے کے دوران سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم کا وفد غزہ کی صورت حال پر سعودی قیادت سے تبادلہ خیال کرے گا، اور پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button