پاکستان

پی پی پی رہنما پر فائرنگ ،محافظ جاں بحق

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے محافظ جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے

گھوٹکی (کھوج نیوز)گھو ٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے قریب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتا حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے محافظ جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ ڈہرکی کے قریب کھینجو میں پیش آیا جس کے نتیجے میں گارڈ ظفر ڈہر جاں بحق ہوگیا، زخمیوں میں ڈرائیور اختر پٹھان، قریبی دوست سید اسد شاہ شامل ہیں جنہوں تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ریفر کردیا گیا۔ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کے مطابق ملزمان نے انکے قافلے کو یرغمال بنالیا، پولیس کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button