پاکستان

پاکستان میں علما کی ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ،کون کون سے بڑے علما ہٹ لسٹ میں شامل ،نام سامنے آگئے

سوپاکستانی علما کی ایک ہٹ لسٹ سامنے آئی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں مذہبی شخصیات کی سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 100 پاکستانی علما کی ایک ہٹ لسٹ سامنے آئی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما شامل ہیں۔ اس انکشاف کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

ہٹ لسٹ میں شامل نمایاں علما میں مولانا طارق جمیل، مفتی تقی عثمانی، علامہ راجہ ناصر عباس، مولانا فضل الرحمان، علامہ امین شہیدی، مفتی منیب الرحمان اور دیگر اہم مذہبی رہنما شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان علما کو ان کے نظریات اور حساس معاملات پر کھل کر موقف اختیار کرنے کے باعث نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ان علما کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ حساس ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متعلقہ افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔متاثرہ علما نے کہا ہے کہ وہ کسی دھمکی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اور حق بات کہنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رکھاجاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button