پاکستان

عمران خان اور چاہت فتح علی خان میں مشترکہ عادات سامنے آگئیں

عمران خان اور گلوکار چاہت فتح میں ایک مشترکہ عادت ہیدونوں کا خود پر اعتماد (کانفیڈنس) کمال کا ہے' اپنے موقف پر ڈٹے رہتے ہیں اور غیرمعمولی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان میں کون کونسی مشترکہ عادات ہیں؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عدم شرکت پر سیاسی حلقوں میں مختلف تبصرے جاری ہیں، تاہم سینئر صحافی حسن ایوب نے اس حوالے سے ایک دلچسپ پہلو اجاگر کر دیا ہے۔حسن ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور گلوکار چاہت فتح میں ایک مشترکہ عادت ہیدونوں کا خود پر اعتماد (کانفیڈنس) کمال کا ہے۔” ان کے مطابق مشکل ترین حالات میں بھی دونوں شخصیات اپنے موقف پر ڈٹے رہتے ہیں اور غیرمعمولی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی نے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر سیاسی مبصرین مختلف آرا پیش کر رہے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اپنی پالیسیز پر غیرمتزلزل یقین اور عوامی بیانیہ قائم رکھنے کی صلاحیت ان کی قیادت کا خاصہ ہے، جبکہ چاہت فتح اپنے بے باک انداز اور خود اعتمادی کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔حسن ایوب کے اس دلچسپ بیان نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں صارفین عمران خان اور چاہت فتح کے اس "مشترکہ وصف” پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button