پاکستان
تربیلا ڈیم کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفرہوگیا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ' منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے اور پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا ذرائع نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفرہوگیا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پرہے۔ واپڈا ذرائع نے بتایاکہ منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے اور پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ کم ہے۔ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔