پاکستان

عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کب ہوگا؟

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا جبکہ اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟ اس حوالے سے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریبا 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا جب کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button