پاکستان
راولپنڈی میں دھماکا، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی
دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے' علاقے میں جوتے کی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے: اہل علاقہ

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید کے اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتے کی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔