پاکستان
برطانیہ میں پی آئی اے پر لگی پابندی کب ختم ہوگی؟ اہم خبر آگئی
برطانیہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی فی الحال برقرار ہے' پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) برطانیہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائن پر لگی پابندی کب ختم ہوگی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی فی الحال برقرار ہے۔ ترجمان برطانوی وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کے لیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔