ملک میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خوف وہراس
اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے ، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (کھوج نیوز ) پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بونیر اور اس کے گردونواح اوررستم میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلے کا مرکز زیرزمین 198کلومیٹر تھا۔
ترجمان پاکستان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 مارچ 2025 کو دوپہر 1 بجکر 28 منٹ پر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی شدت 5.2، گہرائی 198 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان ہے، زلزلے کے جھٹکے صوبہ کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔



