آرمی چیف نے عید الفطر کہاں منائی؟
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نمازادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی

راولپنڈ ی(کھوج نیوز) آرچیف چیف جنرل عاصم منیر نے عید الفطر کہاں منائی؟اور اس موقع پر انہوں نے کیا پیغام دیا ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن واستحکام کے لیے شہدا کی جدوجہد ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید کی نمازادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔