پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے عید ملنے کون کون آیا؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز ملاقات کے لیے کوئی رہنماء یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچاجبکہ بشریٰ بی بی سے بھی جیل میں ملاقات کیلئے کوئی نہیں آیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے عید الفطر ملنے کیلئے کون کون آیا؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشری بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نیعیدکے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلا ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button