پاکستان
صدر مملکت زرداری کی طبیعت کیسی ہے؟ جیالوں کیلئے بُری خبر آگئی
صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں کیونکہ انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے

کراچی (کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کیسی ہے؟ اس حوالے سے ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جیالوں کے لئے بُری خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔



