بجلی کی قیمتوں میں کتنی کمی کا اعلان کیا گیا؟ تفصیل آگئی
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے کمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کتنی کمی کا اعلان کیا؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے بعد حکومت نے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موصول سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں7.41 روپے کمی کی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.15 روپے کمی کی گئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت45.05 روپے سے کم کرکے 37.64 روپے کردی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8.58 روپے کمی کی گئی ہے۔جس کے بعد فی یونٹ بجلی71.06 روپے سے62.47 روپے ہوگئی ہے۔
بلک سپلائی کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7.18 روپے کمی کردی گئی ہے۔ بلک سپلائی کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت55.05 روپے سے کم کرکے47.87 روپے کردی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.18 روپے کمی کردی گئی ہے۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت41.76 روپے سے کم کرکے 34.58 روپے کردی گئی ہے۔ جنرل سروسز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.18 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنرل سروسز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 56.66 روپے سے کم کرکے 49.48 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں7.69 روپے کمی ہوئی ہے۔ صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی48.19 روپے سے کم کرکے 40.51 روپے کردی گئی ہے۔