پاکستان

مراد سعید منظرعام پر آگئے،کارکنوں کو کیاہدایات جاری کیں؟

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما مراد سعید منظرعام پر آگئے ،پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

پشاور(کھوج نیوز)پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی اسکرین پر ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button