پاکستان

گورنر ہائوس سے آئی ٹی کورس کرنیوالے طلبہ کیلئے حیران کن شرط عائد

گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کا کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی کا امتحان بھی پاس کرنا ہوگا' سرٹیفکیٹ کے لیے کچھ لازمی شرائط کو پورا کرنا ہوگا

کراچی (کھوج نیوز) گورنر ہائوس سے آئی ٹی کا کورس کرنے والے طلبہ کے لئے حیران کن شرط عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد تمام طلبہ سمیت ان کی فیملی میں پریشان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جامعہ کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ کے لیے کچھ لازمی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی اور گورنر ہاؤس کے درمیان سرٹیفکیٹ سے متعلق معاہدہ ہوا لیکن عمل نہیں ہوا، سرٹیفکیٹ کے لیے صرف کورس کرنا لازم نہیں کچھ شرائط بھی طے کی ہیں۔ اس سے پہلے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا تھا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورسز کا سرٹیفکیٹ کراچی یونیورسٹی کا ملے گا، اس متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کو معاہدے پر عمل سے قبل اکیڈمک کونسل کی منظوری درکار ہوگی، امیدوار کی تعلیم کم از کم انٹر ہونی چاہیے، جامعہ کراچی امیدوار کا ٹیسٹ لیگی، صرف ٹیسٹ پاس کرنے والا امیدوار سرٹیفکیٹ کا اہل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button