پاکستان

ہائیکورٹ نے بیوہ خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

حکم میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے2014ء میں خاتون کے دعوے کو مسترد کردیا تھا جس پر خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بیوہ خواتین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پرفیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا، 2011ء میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعوی دائرکیا۔ حکم میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے2014ء میں خاتون کے دعوے کو مسترد کردیا تھا جس پر خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیاکہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button