پاکستان

سعودیہ کی پاکستانی حجاج اکرام کو بڑی خوشخبری

سعودی عرب نے مزید 10ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی، پاکستان کی جانب سے عازمین حج کے لئے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست دی گئی تھی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب انتظامیہ نے پاکستانی حجاج اکرام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے اس سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لئے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔ وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کے لئے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button