پاکستان

جیل میں تھے تو اسمبلی کے فدائی، وزیراعظم بنے تو چھٹی کامزہ

شہباز شریف جب جیل میں تھے تو ان کی حاضری 80فیصد تھی لیکن اب 15 سے 20 فیصد تک محدود رہ گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)شہباز شریف کی سیاست ایک نیا رنگ لائی ہے، اور اس بار رنگ ہے غیبت کا،شہباز شریف اپوزیشن کے دنوں میں، جب وہ جیل میں تھے، تب بھی اسمبلی میں ان کی حاضری 80 فیصد تھی۔ پروڈکشن آرڈر پر آتے، تقاریر کرتے، اور جمہوریت بچانے کی قسمیں کھاتے نظر آتے تھے۔

لیکن جیسے ہی وزارتِ عظمی کا تاج سر پر رکھا، اسمبلی گویا ان کی زندگی سے غائب ہو گئی ۔اب ان کی حاضری صرف 15 سے 20 فیصد تک محدود رہ گئی ہے۔

معروف تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے اس پرفارمنس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا،میں تو شہباز شریف کا فین ہو گیا،ظاہر ہے، ایسی تبدیلی تو صرف خالص سیاستدان ہی لا سکتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اسمبلی حاضری صرف اپوزیشن کا فرض ہے؟ یا وزارتِ عظمی کی مصروفیات میں جمہوریت کہیں دفتر کی فائلوںمیںدب جاتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button