پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ،خواجہ سعدرفیق کا رد عمل آگیا
وزیر اعظم کا عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ پنجاب سمیت باقی صوبوں کے عوام کو دینے کی بجائے بلوچستان کو دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے:سعد رفیق

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کا عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ پنجاب سمیت باقی صوبوں کے عوام کو دینے کی بجائے بلوچستان کو دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے۔اس سے پہلے بلوچستان میں سی پیک کے تحت بھی بڑی شاہراہیں تعمیر کی گئی ہیں ، مزیدبھی ہونی چاہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن بات بنانی ہے تو بلوچستان کے کور ایشوز کو ایڈریس کرنا ہوگا، رِستے ہوئے گہرے زخموں کا علاج کیا جائے۔اس مقصد کیلئے حکومتی و اپوزیشن مین سٹریم سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی قوم پرست سیاسی قیادت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل ترتیب دیں۔انھوں نے مزید کہا کہ گڈ گورننس ، روزگار ، بہتر انفراسٹرکچر، میرٹ ،شفاف الیکشن ،موثر عدالتی نظام ،سول انتظامیہ کی مضبوطی ، ریاستی طاقت کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا جائے ۔
خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے ہرسمت میں پیش قدمی کی جائے دہائیوں کے زخم دنوں میںمندمل نہیںہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ناپید آئینی و جمہوری بالاد ستی کا تسلسل لازم ہے۔