پاکستان

گرینڈ ہیلتھ الائنس ملازمین کا احتجاج، پولیس آپے سے باہر، درجنوں مظاہرین گرفتار

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا: مظاہرین

لاہور(کھوج نیوز) گرینڈ ہیلتھ الائنس ملازمین کا مال روڈ پر احتجاج جاری ہے جس کے روکنے کیلئے پولیس آپے سے باہر ہو گئی ہے اور درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر کے جیل یاترا پر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائیڈ ہیلتھ الائنس کی مارچ کی کال دینے پر لاہور پولیس کی نفری مال روڈموجود رہی۔ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سول لائنز عبدالحنان ،ایس پی کینٹ قاضی علی نفری کے ہمراہ مال روڈ پر موجود تھے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رکھیں گے۔بعدازاں پولیس وائی ڈی اے صدر شعیب نیازی اورسلمان حسیب کو ساتھ لے گئی۔

ڈی ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو مذاکرات کیلئے لے کر جا رہے ہیں۔ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس مذاکرات کا کہہ کر لے جا رہی ہے اگر ہمیں گرفتار کیا جاتا تو دھرنا جاری رہے گا۔یاد رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف لاہور کے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا 12ویںروز بھی جاری رہا۔مطالبات کاکہنا تھا کہ ہمارے مطالبات منظور ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اس کیلئے ہمیں مہینو ںبھی بیٹھنا پڑا تو ہم اس کے لئے تیار تھے۔ حکومت ہزاروں خاندانوں کے معاشی قتل کا فیصلہ واپس لے۔

مظاہرین کایہ بھی کہنا تھا کہ مراکز صحت کی نجکاری سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری طبی سہولیات سے محروم ہو جائینگے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے فوری طور پر مذاکرات کیے جائیں اور انکے تحفظات کا ازالہ کیا جائے ۔لاہور کے چیئرنگ کراس چوک احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بند ہونے کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دبا رہا تھا ٹریفک کا نظام درہم برہم رہاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button