وزیراعظم شہباز شریف سے نائب وزیراعظم یو اے ای کی ملاقات
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیاجبکہ ملاقات میں آرمی چیف بھی موجود تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے نائب وزیراعظم شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم یو اے ای کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی وعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یو اے ای کی پاکستان کے لیے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعاون کو مزیدگہرا کرنیکا عزم ظاہر کیا۔ اس سے پہلے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کییگئے۔



