پاکستان
حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی، گنڈاپور کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان
خیبرپختونخوا کو اس کا پانی میں جائز حصہ نہ دیا گیا تو وہ سندھ کیساتھ کھڑے ہوں گے' ہمیں اگر پانی میں ہمارا حق نہیں دیا جاتا تو ہم سندھ کے مؤقف کی تائید کریں گے

پشاور (کھوج نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر سندھ کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر خیبرپختونخوا کو اس کا پانی میں جائز حصہ نہ دیا گیا تو وہ سندھ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اگر پانی میں ہمارا حق نہیں دیا جاتا تو ہم سندھ کے مؤقف کی تائید کریں گے، کیونکہ یہ صرف ایک صوبے کا نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
سیاسی تجزیہ نگار اس بیان کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کی علامت قرار دے رہے ہیں، جو مرکز میں قائم حکومت کے لیے ایک نئی سیاسی مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔یہ غیر متوقع سیاسی ہم آہنگی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پہلے ہی معاشی و سیاسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔