پہلگام واقعہ کا پردہ فاش،کشمیری صحافی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
مقبوضہ کشمیر کے ایک مقامی صحافی نے اس بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے، صحافی نے مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)پہلگام میں پیش آنے والا واقعہ جہاں بھارتی میڈیا نے اسے ایک بڑی سازش قرار دینے کی کوشش کی وہیں بھار ت اس کا الزام پاکستان پر بھی لگا رہا ہے ۔ اس سب میں اب بھارت کے اندر سے بہت لوگوں نے سوالات اٹھا دیے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک مقامی صحافی نے اس بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے صحافی نے مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
صحافی کا کہنا تھا کہ اگر ایک عام کشمیری شہری پہلگام جانا چاہے تو اسے دس سے زائد چیک پوسٹوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ وہاں سات لاکھ بھارتی فوج اور درجنوں انٹیلی جنس ایجنسیاں کیا کر رہی ہیں؟ اگر سیکیورٹی کا نظام اتنا مضبوط ہے تو پھر یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی ذمہ داری صرف پاکستان پر ڈال کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ گورنر، وزیر داخلہ اور سیکیورٹی ایجنسیاں کہاں تھیں؟یہ ان کی ناکامی ہے جس کا جواب انہیں دینا ہوگا۔
اس انکشاف کے بعد بھارت کا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، اور سوالات کا طوفان مودی سرکار کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔