شملہ معاہدہ، پاکستان کا پلڑا بھاری، بھارت کی جیت یا ہار؟
90 ہزار فوجی اور افسران کی قید بھارت کے پاس ایک بہت بڑا سفارتی دبا ؤکا ہتھیار تھا، مگر بھارت نے بغیر کشمیر یا دیگر بڑے معاملات پر رعایت لیے انہیں واپس کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان 1972ء میں ہونیوالے شملہ معاہدہ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جبکہ اس معاہدہ کے تحت بھارت کی جیت ہے یا ہار؟ بڑی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق شملہ معاہدہ کی تاریخ اگر عوام کے سامنے رکھی جائے تو اس میں جب 1971ء کی جنگ کے بعد پاکستان کو نہ صرف مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) کا نقصان اٹھانا پڑا بلکہ 90 ہزار سے زائد پاکستانی فوجی بھارت کی قید میں چلے گئے تو اس وقت پاکستان کو سفارتی و عسکری دباؤ کا سامنا تھا۔ ایسے میں شملہ معاہدہ ایک ”ضروری مصالحت” کے طور پر پیش کیا گیا تاکہ قیدیوں کو واپس لایا جا سکے،جنگ کے بعد تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے اور بھارت سے کچھ رعایتیں حاصل کی جا سکیں۔عام عوام کے لیے اس وقت یہ ایک خوفناک شکست کے بعد ایک امید سمجھی گئی کہ شاید حالات بہتر ہوں۔
بھارت کے لیے شملہ معاہدے کے نقصانات
1۔ 90 ہزار جنگی قیدیوں کا بغیر کسی بڑی رعایت کے واپس کرنا:بھارت نے 1971ء کی جنگ میں پاکستان کے تقریباً 90 ہزار فوجی اور افسران قید کیے تھے۔یہ بھارت کے پاس ایک بہت بڑا سفارتی دبا ؤکا ہتھیار تھا، مگر بھارت نے بغیر کشمیر یا دیگر بڑے معاملات پر رعایت لیے انہیں واپس کر دیا۔ناقدین کہتے ہیں کہ یہ سب سے بڑی سودے بازی بھارت نے ضائع کر دی۔
2۔ مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر زندہ کر دیا گیا:اگرچہ معاہدے میں کشمیر کو دو طرفہ سطح پر حل کرنے کی بات ہوئی، لیکن یہ حقیقت کہ بھارت نے کشمیر کو بطور متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا، عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو تقویت ملی۔
3۔ دو طرفہ مذاکرات کا بوجھ اٹھانا:معاہدے کے بعد بھارت پر مسلسل یہ دباؤ آیا کہ ہر عالمی فورم پر اسے "شملہ معاہدے کے تحت بات چیت” کرنی ہے، چاہے وہ چاہے یا نہ۔پاکستان نے بار بار شملہ معاہدہ کا حوالہ دے کر بھارت کو مذاکرات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
4۔ بین الاقوامی مداخلت کی راہ ہموار ہونا (غیر ارادی طور پر):اگرچہ بھارت نے تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کیا، مگر شملہ معاہدے نے کشمیر کو پھر سے ایک عالمی مسئلہ بنا دیا۔خاص طور پر کارگل جنگ، ممبئی حملے اور دیگر تنازعات کے دوران عالمی طاقتوں نے بارہا مداخلت کی کوشش کی۔
5۔ سفارتی برتری کا غلط استعمال:بھارت شملہ معاہدے کو "سیاسی جیت” سمجھ کر مطمئن ہو گیا اور کشمیر جیسے حساس مسئلے پر مستقل پالیسی نہ بنا سکا، جس کا فائدہ پاکستان کو سفارتی سطح پر ملا۔