پاکستانی دباؤ پر بھارتی فضائیہ حواس باختہ
پاکستان کا بھارت کو سخت ردعمل دینے اور کشیدگی کے ماحول میں بھارتی فضائیہ حواس باختہ ہو گئی

لاہور(کھوج نیوز )پاکستان کا بھارت کو سخت ردعمل دینے اور کشیدگی کے ماحول میں بھارتی فضائیہ حواس باختہ ہو گئی۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں بھارتی لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔ ذرائع کے مطابق بم گرنے سے کئی مکانات تباہ ہو گئے اور جانی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں۔
اس واقعے کی تصدیق انڈین ائیر فورس نے خود بھی کی ہے سوشل میڈیا پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے آج شیوپوری کے قریب ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جو کہ ایک بھارتی فضائیہ کے طیارے سے غیر دھماکہ خیز فضائی سامان کے حادثاتی طور پر گرنے کے باعث ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ جدید طیاروں اور بموں کے مسلسل حادثات بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ بھارتی فضائیہ نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ پائلٹوں کی تربیت میں بھی ناکام ہو رہی ہے۔