پاکستان

بھارت کی جانب سے پانی کا ریلا، دریائے جہلم کی سطح آب خطرناک حد تک بلند

بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

مظفر آباد(کھوج نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اوڑی سے ہٹیاں بالا چکوٹھی داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔رپورٹ کے مطابق بغیر اطلاع کے دریائے جہلم کی سطح آب بلند ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق دریا میں پانی کی اچانک سطح بلند ہونے کے بعد اس کے کنارے بسنے والے لوگوں میں افراتفری کا عالم ہے۔

دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے جب کہ مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button