پاکستان

پاک فوج کی ایل او سی پر کارروائی، کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھارتی فوج کے غیر ذمہ دارانہ ایکشن حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، دشمن کی اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں

ستوال (کھوج نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی ) پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے ، یہ کواڈ کاپٹر پاکستان علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا گرایا گیا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے جوپاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔ خیال رہے کہ آج ہی پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹربھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں بھی گرایا تھا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے غیر ذمہ دارانہ ایکشن حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، دشمن کی اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر مار گرانا پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button